• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی، 35درباروں‘ مزارات کے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی تجاویز

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اہم مزارات کے حوالے سے سپیشل برانچ کے خصوصی سروے کے بعد ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ مزارات/درباروں کی سکیورٹی خامیاں دور کرکے حفاظتی اقدامات کئے جائیں‘ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں سیکورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپیشل برانچ کے سروے رپورٹ میں راولپنڈی ضلع کے 35بڑے و مشہور درباروں اور مزارات کا محل وقوع، سکیورٹی انتظامات اور سکیورٹی نقائص کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی دی گئیں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک بھر میں مزارات اور درباروں کو ٹارگٹ بنایا ہے جن میں داتا دربار لاہور، دربار عبداللہ شاہ غازی کراچی، دربار حضرت بابا فرید گنج شکر پاکپتن، دربار شاہ نورانی کوئٹہ شامل ہیں جن میں متعدد افراد شہیدو زخمی ہوئے۔ ان افسوسناک واقعات کے تناظر میں ملک دشمن عناصر کی طرف سے دہشت گردی کے واقعات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ راولپنڈی ریجن میں مزارات اور درباروں کی سکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ رونما ہو۔ رپورٹ میں بائونڈری وال، سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، بیریئر، خاردار تار، روشنی انتظام، میٹل ڈی ٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس سمیت دیگر پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تازہ ترین