• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کا آغاز

Karachi Anti Polio Campaign Started In Karachi
کراچی میں خسرہ سے بچے کے انتقال کے بعد محکمہ صحت سندھ متحرک ہوگیا ہے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق گڈاپ ،بلدیہ اور لیاقت آباد میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے ۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق دو روز قبل گڈاپ یوسی 6 دو سالہ بچہ خسرہ سے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد گڈاپ ،بلدیہ اور لیاقت آباد میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ سے مبتلا ہورہے ہیں جس کا واحد حل خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسداد خسرہ کا پہلا ٹیکہ 9 ماہ اور دوسرا ٹیکہ 15 ماہ میں بچے کو لگانا ضروری ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق والدین حفاظتی ٹیکوں کے مراکز سے اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ ضرور لگوائیں۔
تازہ ترین