• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ گھوسٹ ملازمین ہیں، اسد عمر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک کراچی کے شہریوں نے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر قربانیاں دیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر جمہوری تحریکوں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تاہم ماضی میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کو لسانیت کے نام پر اکسا کر شہر کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی، کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ اداروں میں بیٹھے ہوئے گھوسٹ ملازمین ہیں جنکی وجہ سے ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو 70فیصد سے زائد ریوینیو دینے والا شہر کراچی آج پانی ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، اگر کراچی کی سیاست کو قومی دھارے سے الگ رکھ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے تو مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے، یہ باتیں انہوں نے پیر کو ضلع وسطی کی یوسی 36ایف سی ایریا لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی، ضلع وسطی کے صدر سید ثاقب علی، جنرل سیکریٹری ریاض حیدر اور دیگر بھی موجود تھے،فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جب کراچی ترقی کرتا ہے تبھی پاکستان ترقی کرتا ہے اس لئے نفرتیں پھیلا کر حقوق نہیں لئے جا سکتے، تحریک انصاف نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔
تازہ ترین