گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ تاجر اتحاد کے نامزد امیدوار اور ممتاز تاجرمحمد افضل بھٹی انجمن تاجران بیرون کھیالی گیٹ کے ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں ، ان کے ساتھ دیگر بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں سینئر نائب صدر خرم پومی بٹ ، سرپرست اعلیٰ خلیفہ منور بٹ، صدر افضل بھٹی، جنرل سیکرٹری شیخ ساجد ، نائب صدور احسان بٹ، نعیم بھٹو اور توصیف، جوائینٹ سیکرٹری یاسین، ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار بلا، فنانس سیکرٹری حاجی شہزاد بھی شامل ہیں۔