شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی سی شیخوپورہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک شاہ پور کی ہیڈ مسٹریس (ن) کیخلاف بعض الزامات کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے یہ ہدایت مقامی شہریوں عبدالرزاق ، خالد محمود فرزند علی کی شکایت پر جاری کی گئی ہیں جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ مذکورہ ہیڈ مسٹریس کو فاروق آباد کے سکول میں تعینات کیا جارہاہے جہاں پر بھی وہ بے ضابطگیاں کریگی ہیڈ مسٹریس نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔