شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) یونیورسل پرائمری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی سکول اقبال پارک میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان نے کی جبکہ تقربب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے