• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالفساد ،وہاڑی ،بھکر اور میانوالی سے مشتبہ افراد گرفتار

Operation Radul Fasad Suspects Arrested From Vehari Bhakkar And Mianwali
ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن رد الفساد جاری ہے،جس کے دوران سو سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

پولیس حساس اداروں نےمختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران وہاڑی کے مختلف علاقوں سے 75مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ،جبکہ بھکر کے علاقے سرائے مہاجراور منکیرہ سے پولیس 4اشتہاریوں سمیت 46افراد کو حراست میں لے لیا ۔

میانوالی کے علاقے ڈھک پہاڑی میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے23مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین