• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیاہے کہ ایشیا ئی ممالک کی ایک پارلیمنٹ ہو،رضا ربانی

This Is A Time There Should Be Asian Parliament Raza Rabbani
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ مغرب ایشیا کا استحصال کررہا ہے،خطے کی قسمت کافیصلہ ہمیں خودکرناہے، وقت آگیاہے کہ ایشیا ئی ممالک کی ایک پارلیمنٹ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خطاب میں کیا،تقریب میں بھارت سمیت 23ایشیائی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ، رضار بانی نےایشیائی پارلیمنٹ کے ارکان کو خوش آمدید بھی کہا ۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہناتھاکہ ایشیا کےوسائل پر ایشیا کے لوگوں کا حق ہے، ہم ان لوگوں کے نمائندے ہیں جو استحصال کا شکار ہیں،جوغربت کی چکی میں پس رہے ہیں،جو دہشت گردی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ثقافت قدیم ترین اور مضبوط ہے،درپیش مسائل کےحوالے سے ایشیا کے لوگوں کوادراک ہے۔

رضا ربانی کا کہناتھاکہ مغرب میں صرف اپنےبارےمیں سوچنےکارجحان بڑھ رہاہے،ایشیا کے قدرتی وسائل کا ہمیشہ استحصال کیا گیا۔
تازہ ترین