کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نومبر میںسپر ہاکی لیگ کرانے پر غور جاری ہے، اس کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں سے بھی رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔ جلد پی ایچ ایف کا وفد پی ایچ ایف کے سر پرست اعلیٰ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا، اجازت ملنے کے بعدشیڈول اور وینیو کا تعین کیا جائے گا۔ ایونٹ کے انعقاد پر25 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پی ایچ ایف اس ایونٹ کو پاکستان میں ہی کرانے کی خواہش مند ہے۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈئیر (ر) خالد کھوکھر چین سے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔