• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ڈی سی نے گھر کو نمبر لگا مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چھٹی خانہ و مردم شماری2017ءکے تحت ضلع سیالکوٹ میں گنتی کا آغازڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے گذشتہ صبح8بجے اپنے گھر کو نمبر لگا مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسموقع پر بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں شروع ہونے والی مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے 2288شمار کنندہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ایک سرکاری اہلکار اور پاک افواج کے ایک مسلح جوان پر مشتمل خانہ و مردم شماری کی ٹیم ضلع بھر میں گھر گھر پہنچے گی اور گھروں ، دکانوں اور دیگر املاک کو نمبر لگانے کے علاوہ ہر گھرانے کے افراد کی معلومات حاصل کرے گی۔
تازہ ترین