سیالکوٹ،ڈسکہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھانہ سٹی کے علاقہ سوہاوہ کے قیصر محمود کی ہمشیرہ نسیم اخترنے اپنی دو بیٹیوں کی شادی اپنے دوسرے بھائی ریاض کے بیٹوں کیساتھ کی ہوئی تھی گزشتہ روز نسیم اختراپنی بیٹیوں کو ملنے سوہاوہ آئی تو اسی دوران اس کی توتکرا ر اپنے داماد فیصل کیساتھ ہوئی جس کو اہل خانہ نے رفع دفع کروادیا رات کے وقت فیصل اپنی ساس نسیم اختر کو موضع رنجہائی چھوڑنے کیلئے نکلا جب وہ گلی کے کونے کے قریب پہنچے تو فیصل نے اپنی ساس نسیم اختر کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی پولیس نے مقتولہ کے بھائی قیصر محمود کو مدعی بناکر داماد فیصل کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے