سیالکوٹ(جنید آفتاب سے ) ریجنل انکم آفس سیالکوٹ میں ریجنل چیف کمشنر انکم ٹیکس عمران رضا کاظمی کے خلاف ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے برآکنندگان اور درآمدکنندگا ن کے ری فنڈ کلیم کی ادائیگی میں تاخیر پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے رابطہ پر ایڈیشنل چیف کمشنر تحسین صادق تارڑ نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے15 مارچ2017 تک ٹیکس دہندگان کو 139ملین کی خطیر رقم ری فنڈز کی مد میں ادا کی گی جبکہ سیلز ری فنڈ کی رقم اسکے علاوہ ہے۔