• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،ہیڈمسٹریس کیخلاف الزامات کی تحقیقات کی ہدایت

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان نے پیڈا ایکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چک شاہ پور کی ہیڈ مسٹریس شمیم کوثر کیخلاف بعض الزامات کی تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیروزوٹواں کی ہیڈ مسٹریس کوثر نذیر کو انکوائری آفیسر نامزد کیا ہے اور سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے خفیہ اداروں کی رپورٹوں سے بھی استفادہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیڈ مسٹریس کیخلاف تحقیقات کی ہدایت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ونگ رخسانہ چراغ کی رپورٹ پر جاری کی گئی ہے ۔جس میں کہا گیا تھا کہ ہیڈ مسٹریس مسلسل سکول سے 9 دن غیر حاضر رہی سکول کے ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پروگرام کے تحت بھی سکول کی رینکنگ دن بدن گر رہی ہے اس انکوائری میں ڈپٹی ڈی ای او رخسانہ چراغ محکمانہ نمائندہ کے فرائض انجام دینگی دریں اثناء مذکورہ ہیڈ مسٹریس نے ان الزمات کی تصدیق نہ کی ہے ۔
تازہ ترین