کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے سائوتھ ایشین گیمز کے بعد اپنی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے،قومی اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے حوالےسے کیلنڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) رشید علی ملک نے جنگ کو بتایا ہے کہ سائوتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی شرکت کے بعد قومی سطح پر مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خواتین کے علاوہ جونیئر ایونٹس بھی شامل ہیں۔ سائوتھ ایشین گیمز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔