• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری تعمیر کیلئے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی: ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تعمیر کیلئے سختی سے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، تمام پراجیکٹس کی جیو ٹیگنگ بھی کرائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو واصف رحمان، اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر، اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر عباس چٹھہ، ذوالفقار علی باگڑی، آذبہ عظیم، سی ای او ز طاہر کاشف، ڈاکٹر عابد غوری بھی موجود تھے۔
تازہ ترین