گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے رات گئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں صفائی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی غیر معیاری سہولیات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رات بارہ بجے اچانک عزیز بھٹی ہسپتال پہنچے، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور انکے لواحقین سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال کا سخت نوٹس لیا ۔نیز مریضوں کو ہسپتال سے گرم کمبل فراہم نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔