فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی)کمشنر مومن آغا کی طرف سے ٹرانسفر ہونے والےجھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرزغازی امان اللہ اور عامر اعجاز اکبر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرز مدثر ریاض ملک،معظم اقبال سپرا،زرعی یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلرزڈاکٹراقراراحمد،ڈاکٹرمحمد علی ،آر پی او بلال صدیق کمیانہ ،سی پی او افضال احمد کوثر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈی سی او چنیوٹ ایوب خان،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اعجازخالق رزاقی،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈی پی اوزہمایوں مسعود سندھو،مستنصر فیروز،عثمان اکرم گوندل ودیگر افسران نے شریک تھے ۔ کمشنر مومن آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبادلے وتقرریاں سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں لیکن عوامی فلاح وبہبود اور علاقائی ترقی کے لئے افسران کی عمدہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔