• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور‘ امتحانی مراکز کی 100میٹرحدود میں دفعہ 144نافذ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2017ء کے لئے قائم کردہ امتحانی مراکز کی 100میٹر حدود میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلہ، امدادی کتب، گائیڈز، حل شدہ پرچے لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم نامہ 14اپریل 2017ء تک نافذ العمل رہے گا۔
تازہ ترین