• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمی جاوید لطیف اور ڈمی مراد سعید آج ”خبرناک“ میں آمنے سامنے

کراچی (جنگ نیوز) گزشتہ دِنوں مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے مراد سعید کے درمیان تلخ جملوں اور ہاتھا پائی کے بعد کئی روز میڈیا پر اِس تلخی کی گونج سنائی دیتی رہی۔ اِسی حوالے سے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ نے ایک دلچسپ شو ترتیب دیا ہے جس میں ڈمی جاوید لطیف اور ڈمی مراد سعید مہمان ہوں گے۔ پروگرام کے دوران ناظرین ایک سیگمنٹ ”جاوید بمقابلہ مراد“ دیکھیں گے جس میں ایک راؤنڈ پارلیمنٹ اور دوسرا تھانے میںدکھایا جائے گا۔ ایس ایچ او ”رانے خان“ کی دونوں سیاسی رہنماؤں سے ”وکھری“ تفتیش بھی پروگرام کی رونق دوبالا کرے گی۔ ایک موقع پر ”خبرناک“ کی میزبان عائشہ جہانزیب نے دونوں سیاسی شخصیات سے استفسار کیا کہ ”دلیل کا جواب گالی اور گالی کا جواب مُکا ، کیایہی جمہوریت ہے؟۔ پروگرام میں جن دیگر موضوعات کو پیش کیا جائے گا اُن میں ”انوکھا تھانہ“ کریلے گوشت کی خوشبو پر چھاپہ، استاد نہلے اور دہلے خان کی پرفارمنس ، ڈمی آن لائن سے گیلانی کے چٹکلے اور خان صاحب کا غصہ“ شامل ہیں۔ شو میں علی میر کی شاندار پیروڈی اور و مزاح سے بھر پور شرارتیں بھی ناظرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کریں گی۔ ”خبرناک“ رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین