ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر ’’رنگ دو ملتان ‘‘ منصوبے کے تحت چوک حرم گیٹ ، گھنٹہ گھر سمیت اندرون شہر میں عمارتوں کو مختلف رنگوں سے سجانے کا کام تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں دمدمے کو بھی 31 مارچ سے رنگنا شروع کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے بتایا کہ رنگ دو ملتان منصوبے کے تحت ابھی تک حرم گیٹ چوک پر 54 دکانوں اور 47 عمارات کو رنگ دیا گیا ہے ۔