• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کےوکلانےہمیشہ قابلیت کالوہامنوایا: جسٹس (ر)میاں نذیراختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق جج لاہورہائیکورٹ میاں نذیر اختر نے کہاہے کہ ملتان ہائیکورٹ بار ملک بھر میں منفرد روایات کی حامل بارہے یہاں کےوکلا نےہمیشہ قابلیت کالوہامنوایاہے ۔اس خطے کے وکلاءسے ملنے والی محبت اوراحترام اسی خطہ کی مٹھاس کا خاصا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آمد پر بارکی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔اس موقع پر صدربارشیرزمان قریشی نے کہا کہ بارزاوروکلا نےہمیشہ کالےکوٹ کےاحترام کواولیت دی ہے ۔تقریب میں وکلاءکی کثیر تعدادنے شرکت کی ہے۔
تازہ ترین