کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں ہزاروں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی فروخت سے متعلق ریفرنس میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے احسن عرف چنوں ماموں، سابق ڈی جی کے ڈی اے محمد مصباح سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، نیب نے مو قف دیا کہ ملزمان گلستان جوہر میں چائنہ کٹنگ کی مد میں 50 کروڑ کر پشن میں ملوث ہیں‘کیس میں کے ڈی اے کے 2 سابق ڈائریکٹرز سمیت 15 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں‘ ریفرنس میں ایم کیو ایم کے احسن عرف چنوں ماموں، سابق ڈی جی کے ڈی اے محمد مصباح سمیت دیگر مفرور ہیں ۔