ملک بھر میں 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو جائے گی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی اس 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
رواں سال پاکستان میں 30 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کوآرڈی نیٹر ای او سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بارکھان اور چمن میں وائرس پایا گیا ہے۔