• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)ڈیڑھ سال قبل تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو کے ابتدا سے ہی ترقیاتی کاموں  سمیت دیگر معاملات پر اختلافات تھے جس پر پیپلز پارٹی کےر ایم پی ایز فراز ڈیرو ، شاہد تھیم ،ایم این اے شازیہ مری سمیت دیگر رہنماؤں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے ڈی سی سانگھڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مردم شماری اور جام نواز علی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سبب تبادلے پر پابندی کے سبب ڈی سی سانگھڑ کو جبری طور پر رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ چارج اے ڈی سی ون زوہیب مشتاق کو دیا جائے گا۔
تازہ ترین