• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کاایک بھی دفتر فعال نہیں،رانا ثناء اللہ

لاہور (این این آئی )صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جتنی بھی تنظیموں کو کالعدم قراد دیاگیا ہے ان میں سے کسی ایک کابھی دفتر پنجاب میں فعال نہیں ۔ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ کام پنجاب میں ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری محنت اور تندہی سے کام کر رہے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی ۔انہوںنے کہا کہ کالعد م قرار دی گئی تنظیموں کو سر گرمیاں کرنے کی اجازت نہیں اور پنجاب میں کسی کالعدم تنظیم کا دفتر فعال نہیںہے۔انہوںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بہتر کوار ڈی نیشن کی وجہ سے بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں انکے انجام تک پہنچائیں گے۔
تازہ ترین