ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں ریٹائرڈ پروفیسرز کی خدمات دوبارہ حاصل کر نے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا گیا اس سلسلے میں محمد اویس اختر نے اپنے وکیل سلمان بھٹی کے ذریعے رٹ دائر کی ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اقرابا پروری کرتے ہوئے من پسند اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری دے دی ہے،وائس چانسلر کےاس فیصلے کو ختم کیا جائے ۔