سیالکوٹ(جنید آفتاب سے ) مقامی ایم پی حلقہ 122 چوہدری محمد اکرام کے بعد اب مئیر سیالکوٹ توحید اختر کے خلاف بھی ایک شہری آفتاب بٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے کہ مئیر سیالکوٹ ہاوسنگ سوسائٹی بنا رہے ہیں اور اس کی آڑ میں وہ ہمارے زمینوں پر قبضہ کرنا چا ہتے ہیں جبکہ اس سے پہلے مقامی ایم پی حلقہ 122 چوہدری محمد اکرام کے خلاف ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ میاں عتیق الرحمان نے لاہور ہائی کورٹ سے مقدمہ اندراج کا حکم حاصل کیا تھا مدعی کا موقف ہے کہ ان کو ایم پی اے نے تقریبا 4کروڑ روپے کی اراضی دھوکہ دہی سے فروخت کی جوکہ کنٹو نمنٹ بورڈ سیالکوٹ کی ملکیت ہے۔ اس سلسلہ میں مئیر سیالکوٹ توحید اخترنے رابط پر جنگ کو بتایا کہ آفتاب بٹ بلیک میلر آدمی ہے جس نے نالہ ایک کے قریب زمین خریدی اور بعدازاں پٹورای سے مل کر میری ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنی زمین ظاہر کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس نے ایک بیوہ سے زمین خر یدنے کے بعد میرا راستہ بند کردیا اور پھر سیالکوٹ کچہری روڈ پر واقع ہوٹل کے مالک ملک ریاض کے مالک کی موجودگی میں اس کو میں چار کروڑ روپے بھی دے چکا ہو مگر اس کا لالچ بڑ ھتا جارہا ہے اس لئے میں اس کے خلاف اب قانونی چاہ جوئی کروں گا۔