سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)12 سالہ طالبہ تانیہ مریم کی قبرکشائی کے بعد نمونے کیمیائی تجزیہ کے لئے حاصل کرلئے گئے۔ جمعرات کے روز تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ میں واقع گورا قبرستان میں 12سالہ مقتولہ تانیہ کی قبر کشائی سپیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی ۔ ڈاکٹر زنے 12سالہ تانیہ مریم کے جسم کے نمونہ حاصل کرکے کیمیکل تجریہ کے لئے متعلقہ لیبارٹری بھیج دیئے۔ اس موقع پر سپیشل ڈاکٹرز کے علاوہ تھانہ کینٹ اور تھانہ سمبڑیال کے تفتیشی افسران بھی مو موجود تھے۔ یاد رہے کہ 12سالہ تانیہ چھاونی کے کانونٹ سکول میں زیر تعلیم تھی اور23جنوری 2017کو سکول گئی مگر واپس نہ آئی جبکہ3فروری2017کو تانیہ کی نعش سمبڑیال نہر سے ملی جسے کسی نے قتل کرکے نہر میں بہا دیا تھا جسکا مقدمہ نمبر42/17تھانہ سمبڑیال میں درج ہے۔