کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز فتح سے کرنے میں ناکام رہی ۔میزبان ٹیم نےپہلے میچ میں 3۔ 2سے ہرادیا، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول ضائع کرنے کی پرانی عادت سے جان نہیں چھڑائی اور تین مواقع ضائع کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سم لین، اسٹیفن جنیز اور کورے برنیٹ نے تینوں گول پنالٹی کارنر پر اسکور کئے، پاکستان کے دونوں گول پنالٹی کارنر پر محمد دلبر اور علیم بلال نے گول بنائے۔ سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔