اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 23مارچ یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ 18‘ 20اور 22مارچ کو رات 12سے اگلے دن ایک بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔ 19اور 23مارچ کو صبح 6سے دن ایک بجے تک زیرو پوائنٹ سے فیض آباد، کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ، راول ڈیم سے فیض آباد اور شکر پڑیاں روڈ ہیلی پیڈ، بیسٹ ویسٹرن ناکہ تک بند رہے گا۔ لاہور سے آنیوالی چھوٹی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی صدر روڈ‘ پشاور ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔ ائرپورٹ راولپنڈی سے آنیوالی ٹریفک ایکسپریس وے‘ کھنہ پل سے اوپر مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ‘ ترامڑی چوک سے بائیں مڑتے ہوئے پارک روڈ‘ راول ڈیم چوک سے مری روڈ اور جی سیکٹرز اور کشمیر ہائی وے جا سکے گی۔ ایکسپریس وے کھنہ پل سے‘ فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے جبکہ مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک مکمل بند رہے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کے مطابق 19‘ 21اور 23مارچ کو رات 12سے اگلے دن 2بجے تک راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا۔