پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخواحکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سمیت گریڈ 17کے 6 افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان افسرعلی خان کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری ٹو کمشنر مالاکنڈ نعیم اختر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان تعینات کردیا گیا ہے ۔ سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ طارق حسین کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور ٹو تعینات کردیا گیا ہے ۔ڈی ایم او انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم انور زیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد تعینات کردیا گیا ہے ، سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لئے تبادلے کے منتظر گریڈ 17 کے آفیسر ثناء اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی تعینات کردیا گیا ہے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر صاحبزادہ نجیب اللہ(پی اے ایس۔بی ایس۔17) کو فوری طور پر عوامی مفاد میں اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے تعینات کر دیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔