گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتیوال اورگورنمنٹ گرلز ایلیمنڑی سکول دھول خورد کا دورہ کیا، سکول میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتیوال کے معائنہ کے موقع پر ڈی ایم او نے ہدایت کی کہ سکول میں طلبہ کی حاضری بہتر بنائی جائے ۔