• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں 6لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائے گی: ڈپٹی کمشنر

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بہاول پور میں پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی قطرے پلانے کی خصوصی مہم 20سے 24مارچ تک جاری رہے گی جس میں 5سال تک کی عمر کے 6لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس امر کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کو بطور قومی ذمہ داری انجام دیا جائے اور کوئی بچہ اس مہم کے دوران ویکسین سے محروم نہ رہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی 1369ٹیموں میں 3090افراد اس مہم میں شریک ہوں گے جس میں 1077موبائل ٹیموں، 157مقررہ مقامات پر، 117ٹیمیں آمد ورفت کے مقامات بشمول ریلوے اسٹیشن، بس سٹینڈز، ٹال پلازا اور 18ٹیمیں بڑی مارکیٹوں میں   فرائض انجام دیں گی۔ مہم کے دوران احمد پور شرقیہ کی 36یونین کونسلز، بہاول پور سٹی کی 22، بہاول پور صدر کی 17، حاصل پور کی 16اور یزمان کی 20تحصیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین