سیہون شریف ( ینامہ نگار)سانحہ سیہون شریف کے متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے گا، فاروق ستار کو عدالت کے حکم پر پولیس نے گرفتار کیا، وزیر اعلیٰ سندھ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سیہون شریف پنہنچے تو پیپلز پارٹی ضلعی جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ، ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر نے ان کا استقبال کیا اس موقعے پر وزیر اعلی سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کے حسین حقانی کے بارے میں ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اپنا موقف دونگا انہونے نے مزید کہا کے آدمشماری کے سلسلے میں ہونے والی خدشات سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آگاھ کردیا گیا ہے انہونے کہا کے مردمشماری کے اعداد و شمار کا اندراج پینسل کے بجا پین سے ہونا چاہیئے میں امید کرتا ہوں کے شماریات والے ہر قسم کے خدشات کو دور کریں گے اور مردمشماری کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے انہونے کہا کے سانحہ سیہون شریف کے متاثرین کو جلد مالی امداد کی جائے گی اس سلسلے میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ویر اعلیٰ سندھ نے گائوں گنبھیر گائوں کنڈو میں مختلف لوگوں سے تعزیت کی۔