سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے رہنما جاوید اقبال ورک نے کہا ہے کہ پسرور سیالکوٹ روڈ کی دورویہ تعمیر کے لیئے 3ارب 25کروڑ روپے ،ڈسکہ تا نارووال براستہ پسرور سڑک کی تعمیر وکشادگی پر ایک ارب 30کروڑ،پسرور تا کلاسوالہ اور پسرور ےا ڈھوڈا سڑکوں کی تعمیر نو کے لیئے 35کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے پسرور شہر میں نادرا چوک تا ایل آر بی ٹی سڑک کی تعمیر پر بھی 17کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ سپورٹس سٹیڈیم اور جم کی تعمیر سے نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔