کوئٹہ (سٹی ڈیسک)مرکزی ا نجمن تاجران بلوچستان کے کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر مرکزی ا نجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ کی زیر صدارت ہوا جس میں سید تاج آغا حضرت علی اچکزئی سید قیوم آغا اللہ داد ترین سعد اللہ اچکزئی میر یاسین مینگل حاجی خدائے دوست حاجی ابراہیم کاسی کوئٹہ سٹی کے صدر نصیر خان ترین غوث محمد سعید نعمت آغا ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا چمن بارڈر کے دونوں اطراف میں کھڑی ہیں جس سے تاجروں کا بہت بڑا نقصان ہورہا ہے اگر بارڈر کو تین چار دن کے اندر نہ کھولا گیا تو مرکزی ا نجمن تاجران بلوچستان میں شٹرڈائون ہڑتال اور کوژک ٹاپ کے اوپر دھرنا دےگیاور غیر معینہ مدت تک روڈ بھی بلاک کیا جائے گا ۔