• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کی تعیناتی نہ ہوسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ان دنوں بغیر کسی سربراہ کے کام کررہا ہے ڈائریکٹر جنرل نورمحمدلغاری جو مدت ملازمت پوری ہونے پر  جمعہ 10مارچ کو اپنا چارج چھوڑ گئے تھے حکومت سندھ نے تاحال کسی افسر کو ڈائریکٹر جنرل تعینات نہیں کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ کیڈر ہے اس لیے حکومت سندھ سوچ بچار کر رہی ہے جبکہ دوسری  جانب ایس بی سی اے کے بعض سینئرافسران کا کہنا ہے کہ حکومت نے رولز میں ترمیم کرکے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کو ٹیکنیکل کیڈرمیں تبدیل کردیا ہے لہذا ادارے کے مطلوبہ گریڈ رکھنے والے سینئر افسر کوتعینات کردیا جائے گا تاہم کسی کا آرڈر نہ ہونے پر ملازمین میں بے چینی اور شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں۔
تازہ ترین