سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر پسرور کے علاقہ ڈوگری ہندلہ میں سرفراز نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے کسی نے آنکھ پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز پسرور کھاد لینے گیا تھا مگر گھرواپس نہ آیا اور دوسرے دن کی اسکی نعش ڈوگری ہندلہ سے ملی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کی غرض سے قبضہ میں لیکر مقتول کے بھائی فیض رسول کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 87/17 درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز شادی شدہ ہے۔