گجرات (نمائندہ جنگ) جی ٹی روڈ کو خوبصورت بنانے، وال آف گجرات کو مزید بہتر اور شہریوں کیلئے پرکشش بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، محکمہ جنگلات پودوں کی مناسب دیکھ بھال ہر صورت یقینی بنائے، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے جی ٹی روڈ سروس موڑ تا کٹھالہ چناب کے دورہ کے موقع پر جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ، ڈی او فارسٹ عاصم نقوی، ڈپٹی ڈی او قاضی عبدالرحیم بھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر محمدعلی رندھاوا نے کہا کہ جی ٹی روڈ کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔