لاہور(نمائندہ خصو صی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں (ن) لیگ کی قیادت سر خرو ہوں گی ‘شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر نیوالی تحر یک انصاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتی ‘ انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘(ن) ملک کو دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ‘قوم کو2018تک لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے بھی نجات مل جائیگی ۔گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقے میں مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے