کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے تحت گستاخ بلاگرز کے خلاف ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس سے مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، شیخ محب اللہ ، مولانا عبد الوہاب سیٹھار ، مولانا نعمان اصغر اور حافظ شاہان احمد نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے پیغمبرؐ کی گستاخی کبھی برداشت نہیں کرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت گستاخ بلاگرز کے خلاف گھیرا تنگ کرے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے گستاخ بلاگرز ایک ایک کر کے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔