• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ کسی صورت نہیں بننے دینگے،چوہدری یاسین

مظفرآباد(  نا مہ نگار ) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی  چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کسی صورت نہیں بننے دینگے ، گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ، تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے کسی مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرنے دینگے ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت پی پی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ، وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے نام پر کمیشن خوری کی انتہا کر دی گئی ہے ، مختلف محکموں کے بجٹ سے کسی کو سیاسی رشوت تقسیم نہیں کر نے دیں گے ، پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی علمبردار جماعت ہے ، جو کسی صورت عوامی حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی اور نہ ہی کسی کو تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیگی ، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت کشمیر کا حصہ ہے اور اس کو پاکستان کا حصہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے پی پی کارکنان کو تنگ کیا جا رہا ہے اگر یہ انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو فاروق حیدر کے لیے حکومت کرنا مشکل ہو جائیگا،
تازہ ترین