کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری ٹورنامنٹ میں جلال مراد کلب نے عثمانیہ اسٹار کلب کو 2-1سے، دوسرے میچ میں عثمان شہید کلب نے مد مقابل الشہزاد فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 3-1سے اور تیسرے میچ میں آسکانی برادرز نے حیدر اسپورٹس کو 2-0سے شکست دی۔