راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت سابق وزیراعظم بینظیر قتل کیس کی سماعت جج نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، خصوصی عدالت میں گزشتہ کئی ماہ سے جج نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ انتہائی حساس نوعیت کے مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو رہے ہیں۔ اسی طرح سوا نو برس پرانے بینظیر بھٹو قتل کیس میں بھی صرف تاریخیں ہی پڑ رہی ہیں گزشتہ روز ڈیوٹی جج نے اس کیس کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کر دی۔