• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں جھڑپ ،2فوجی جاں بحق،6دہشت گرد ہلاک

انقرہ (آئی این پی) ترکی کے ضلع دیار باقر میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے خلاف کارروائی کے دوران2 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6دہشتگرد بھی مارے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی جھڑپ میں بدل گئی تھی جس میں زخمی ہونے والے ان دونوں فوجیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس کاروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 72 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 91 کو گرفتار کیا گیا جن میں پی کے کےکے دو اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین