• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف سرگودھا ایلومینائی ایسوسی ایشن کاافتتاحی اجلاس

سرگودھا( نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایلومینائی ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالہ سے اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایلومینائی ایسوسی ایشن کسی بھی بڑے تعلیمی ادارے بالخصوص جامعات کا ایک لازمی حصہ ہوتی ہے جس کے قیام کا مقصد ادارے کی فلاح وبہبود اور اس کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ترقی اور استحکام ہوتا ہے۔میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا نام ’’یونیورسٹی آف سرگودھا ایلومینائی ایسوسی ایشن‘‘ہو گاجبکہ اس کے ممبران’’ کرانین‘‘ کہلائیں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وی سی ڈاکٹر اشتیاق احمدکو سرپرست اعلیٰ، صاحبزادہ عبدالرسول کو سرپرست، میاں عارف نذیر کو صدر، بینش عروج کو نائب صدر، حافظ محمد عالم کو جنرل سیکرٹری ، مہر عمر دراز جھاوری کو جوائنٹ سیکرٹری، سدرہ اعجاز کو فنانس سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر اعجاز سلطان، ڈاکٹر عبدالوحید، محمد اسد طور، افراء تبسم، عرفان اکبر چودھری، جاوید اقبال ،مصباح اقبال، مسز انجم سلیم اور طاہر عمرکو ایگزیکٹو ممبران منتخب کیا گیا ۔اجلا س میں انڈوومنٹ فنڈ کے قیام اور ادارے کے فارغ التحصیل ملک اور بیرون ملک مقیم سابقہ طالب علموں کا باقاعدہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ایلومینائی کی پہلی تقریب رواں سال جون میں یونیورسٹی میڈیکل ریسرچ سنٹر اینڈ کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ہوگی ۔
تازہ ترین