ٹھٹھہ (پ ر) ٹھٹھہ سیمنٹ کی انتظامیہ نے اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے واڈیپ کے تعاون سے ٹھٹھہ ضلع کی دیہی و شہری آبادیوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ یہ کیمپ مورخہ26مارچ بروز اتوار صبح9بجے تا دوپہر2؍ بجے بمقام ماڈل تربیت اسکول ٹھٹھہ سیمنٹ آفیسر کالونی میں لگایا جائے گا۔ مفت طبی کیمپ میں شوگر، بلڈ پریشر، ناخن، بال و جلد کی بیماریوں کا ناصرف مفت معائنہ بلکہ بلامعاوضہ ادویات کی فراہمی بھی کی جائے گی۔ ٹھٹھہ سیمنٹ سالہا سال سے سماجی بہبود اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے ایسی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتی رہی ہے اس مقصد کی تکمیل کے لئے ٹھٹھہ سیمنٹ نے شعبہ ماحولیاتی صحت و حفاظت کا قیام کر رکھا ہے۔ ایسے تمام افراد جو مہنگی ادویات اور علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہوں۔ اس کیمپ کے توسط سے بلاتفریق مستفید ہو سکتے ہیں۔