کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ میں پی ایس 81کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ کے فنکشنل کے نامزد امیدوار جام نفیس احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سانگھڑ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ف) کے امیدوار جام نفیس احمد کی حمایت کا فیصلہ آج ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سانگھڑ میں رہائش پذیر ایم کیوایم (پاکستان) کے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ف) کے نامزد امیدوار جام نفیس احمد کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔