اسلام آباد(نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت صوابی اورایبٹ آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق منگل کی دوپہر اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں مانسہرہ،واہ کینٹ ،صوابی اورایبٹ آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کو ہ ہندو کش میں تھا ۔