شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) کھیلتےہوئے8 سالہ بچہ موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔نواحی گاؤں جیتہ میں گھر کے باہر کھیلتا ہوا 8 سالہ بچہ حماد موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا جس کو گاؤں شیروکی کا نوجوان ظفر چلا رہا تھا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد حماد کی نعش اس کے والد کے سپرد کردی ہے ۔